یکشنبه 04/می/2025

غزہ کے ہسپتال ایندھن کی شدید قلت کا شکار، صرف تین دن کا ذخیرہ باقی: وزارت صحت

اتوار 4-مئی-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں موجود ایندھن صرف تین دن کے لیے کافی ہے، جس کے بعد ان کے مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔ اتوار کے روز جاری ایک مختصر بیان میں وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کو ہسپتالوں کے لیے مختص ایندھن کے ذخائر تک رسائی سے روک رہی ہے۔ ایندھن کا ذخیرہ "سرخ لکیر ” میں پہنچ چکا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ کے ہسپتال اپنے اہم شعبوں’جیسے آئی سی یو، آپریشن تھیٹرز اور نوزائیدہ بچوں کے وارڈ، کو بجلی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر جنریٹرز پر انحصار کرتے ہیں‘۔ ایندھن کی عدم دستیابی ان تمام یونٹس کو معطل کر سکتی ہے، جس سے مریضوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ جائیں گی۔

قابض فوج نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام زمینی گزرگاہیں بند کر رکھی ہیں اور ایندھن سمیت ہر قسم کی امداد اور اشیائے خورونوش کی فراہمی کو روک دیا گیا ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف ہسپتالوں بلکہ پورے علاقے میں قحط اور انسانی المیے کی شدت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے جو پہلے ہی 19 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی