یکشنبه 04/می/2025

حماس کی شام اور لبنان پر صیہونی جارحیت کی شدید مذمت

اتوار 4-مئی-2025

مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تٰحریک مزاحمت (حماس) نے برادر ممالک شام اور لبنان پر قابض صہیونی فوج کی جارحیت کو تمام بین الاقوامی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور دونوں ممالک کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام اور لبنان کے علاقوں کے خلاف جاری صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی جارحیت کے شکار شام اور لبنان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عرب اور مسلمان ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فسطائی قابض صیہونی اور سفاک نیتن یاہو حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کریں اور غزہ کی پٹی، شام اور شام اور لبنان کے علاقوں میں ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔

حماس نے شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، لبنان اور ان تمام برادر عرب ممالک کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں جنہیں قابض صہیونی دشمن کمزور کرنے اور ان کی سلامتی اور خودمختاری کو پامال کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان اور شام پر اپنی جارحیت اور فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی