رفح – مرکزاطلاعات فلسطین
ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر ایک حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں ہفتے کی سہ پہر پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔
عبرانی ذرائع نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی ایلیٹ "یاحلوم” یونٹ کا حصہ تھے، جو سرنگوں کا پتہ لگانے اور انہیں تباہ کرنے کے لیے کام کررہے تھے۔
قبل ازیں عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایک مزاحمتی دھماکے کی اطلاع دی تھی جس میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ بم حملےکے بعد اسرائیلی فوجیوں کو زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا تھا۔
قابض فوج کے طیاروں نے حالیہ گھنٹوں میں رفح اور خان یونس پر بھی پرتشدد حملے کیے۔
مزاحمت نے غزہ کی پٹی میں گھسنے والی قابض افواج کے خلاف کئی طاقت حملوں میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔