یکشنبه 04/می/2025

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بمباری میں زخمی اسرائیلی قیدی کا ویڈیو پیغام جاری کردیا

اتوار 4-مئی-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اسرائیلی جنگی قیدی کی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں اس کا قیدی نمبر 24 بتایا گیا ہے۔ القسام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تقریباً دو ماہ قبل جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کے بعد دوبار اس قیدی پر بمباری کی ہے۔

قیدی جس کے چہرے اور بائیں بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس نے کہا کہ لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد اس پر بمباری کی گئی، لیکن وہ موت سے بال بال بچ گیا، بمباری سے بچانے کے لیےالقسام نے اسے ایک سرنگ میں رکھا ہوا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ زیر زمین رہتے ہوئے اس پر دوبارہ بمباری کی گئی، اور وہ ایک بار پھر موت سے بال بال بچ گئے۔

اس نے مزید کہا کہ یہ وہ فوجی دباؤ ہے جس کے بارے میں بنجمن نیتن یاہو اور اس کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ قیدیوں کو واپس لائیں گے۔ اس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشکل صورتحال میں رہ رہے ہیں، ادویات کی کمی ہے، اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا کوئی انتظام نہیں۔

اس قیدی نے وضاحت کی کہ وہ اپنے ساتھی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا جو بمباری کے وقت اسی جگہ اس کے ساتھ تھا، اس کا کہنا تھا کہ اگر نیتن یاہو کا بیٹا یا اس کا کوئی وزیر غزہ میں قید ہوتا تو جنگ فوراً رک جاتی۔

ایک ہفتہ قبل القسام بریگیڈز نے فوٹیج جاری کی تھی جس میں اس کے متعدد مزاحمت کار اسرائیلی قیدیوں کو بمباری سے بچانے کی کوشش کر تے دکھائے گئے تھے لیکن اس نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

قیدی نے بتایا کہ اسرائیل یوم آزادی کے قریب آ رہا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ویڈیو پیغام 30 اپریل کی شام سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کیسے جشن منائیں گے جب کہ 59 قیدی غزہ میں موجود ہیں۔

"آپ جھنڈے کیسے اٹھائیں گے اور باربی کیو کیسے رکھیں گے؟ کیسے جشن منائیں گے؟” اس نے جاری رکھتے ہوئے تمام اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے لیے فوری طور پر سڑکوں پر نکل آئیں۔

قیدی نے اسرائیلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ”ہر کوئی ہمارے، حکومت اور اس کے وزیر اعظم کے خلاف ہے، ہم ان کی نظروں میں نہیں ہیں، کسی کو پرواہ نہیں کہ ہم کہاں ہیں یا ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ آپ خود اس کے گواہ ہیں”۔ اس نے مزید کہا کہ براہ کرم ہماری مدد کریں۔ میں آپ سے التجا کرتا ہوں، گھر پر مت بیٹھیں بلکہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں‘۔

مختصر لنک:

کاپی