شنبه 03/می/2025

غزہ میں قابض صہیونی فوج کے سہولت کاروں اور مخبروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: وزارت داخلہ

ہفتہ 3-مئی-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے دھمکی دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کے ایجنٹوں اور شہریوں اور ان کی املاک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور اس حوالے سے کسی کو معاف نہیں کیا جائےگا۔

جمعہ کی شام قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں پولیس اور سویلین اہلکاروں کو نشانہ بنایا جب وہ بین الاقوامی اور خیراتی اداروں سے تعلق رکھنے والی دکانوں اور گوداموں کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے چوروں کے گروہوں کا سامنا کر تے ہوئے فلسطینی پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔

ہفتے کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں وزارت دخلہ نے زور دیا کہ سکیورٹی حکام تمام باغیوں، دشمن کے سہولت کاروں اور مخبروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ اس حوالے سے سخت اقدامات کرے گی چاہےاس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ قابض فوج ایجنٹوں اور غنڈوں کا ایک غیر قانونی گروہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ، بعض علاقوں اور محلوں میں دکانوں اور سرکاری اور نجی املاک پر حملے اور لوٹ مار کے ذریعے افراتفری اور دہشت پھیلانے کے لیے کام کر رہا ہے، قابض فوج کی سکیورٹی میں وہ فلسطینی پولیس کے آلات کو نشانہ بنانے کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزارت داخلہ نے زور دیا کہ سکیورٹی اور پولیس ایجنسیوں نے ان ایجنٹوں اور بدمعاشوں کا تعاقب کرنے اور انہیں سزا دینے اور افراتفری پھیلانے اور شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی ان کی کھلی کوششوں کو روکنے کے لیے فیلڈ اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جمعہ کی رات دیر گئے اسرائیلی طیاروں نے ایک سکیورٹی فورس کو ایک سے زیادہ مرتبہ براہ راست نشانہ بنایا جب وہ غزہ شہر میں سکیورٹی برقرار رکھنے اور ان مجرموں کا تعاقب کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کر رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر اور ایک بچہ شہید اور کئی دیگر سیکورٹی فورس کے ارکان اور شہری زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں امدادی کارکنوں اور فلسطینی پولیس کو قابض فوج کا مسلسل نشانہ بنانا اس پٹی کے لوگوں کے خلاف سازش کی حد تک کی عکاسی کرتا ہے اور ایجنٹوں کے ایک گروہ کی ملی بھگت کوبے نقاب کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی