شنبه 03/می/2025

غزہ پر جارحیت کو وسعت دینے کا مطلب مزاحمت کے اہداف اور حملوں میں اضافہ ہے:الرشق

ہفتہ 3-مئی-2025

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے غزہ کی پٹی میں جنگ کو وسعت دینے کی دھمکیوں کے بعد قابض اسرائیلی فوج کو ایک پیغام بھیجا ہے۔

الرشق نے کہا کہ "آپ آپریشن کو بڑھانے کی دھمکی دے رہے ہیں؟! آپ کے پاس ایسا کرنے کے لیے کیا بچا ہے جو آپ نے نہیں کیا؟ آپ نےبار ہا ہولناک قتل عام کیا، آپ لوگوں کو بھوکا ما رہے ہیں، آپ نے سب کچھ تباہ کر دیا مگر آپ غزہ کو توڑنے میں ناکام رہے”۔

الراشق نے مزید کہاکہ "فوجی آپریشن کو وسعت دینے کی کوئی بھی کوشش آپ کو مزید غزہ کی دلدل میں دھنسا دے گی اور مزاحمت کے ہیرو آپ پر بھاری ثابت ہوں گے‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "جارحیت کو وسعت دینے کا مطلب مزاحمت کے اہداف اور حملوں کو بڑھانا ہے۔ قیدیوں کی رہائی صرف ایک معاہدے کے ذریعے ہو گی جو مستقل جنگ بندی اور جامع انخلاء کا باعث بنے گی”۔

غزہ کی پٹی پر امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں اپنی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 170,000 سے زیادہ شہادتیں اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی