شنبه 03/می/2025

غزہ میں مجاھدین نے دشمن کا ناکارہ گولہ اٹھا کر اسی پر پھینک دیا، متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل

ہفتہ 3-مئی-2025

غزہ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’سرایا القدس‘ نے غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک بلڈوزر اور اسرائیلی گاڑیوں کے ایک قافلے میں بم سے دھماکہ کیا۔

مجاھدین نے دشمن کی طرف سے گرایا گیا گولہ ناکارہ ہونے کے بعد اٹھا کر اسی پر پھینک دیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور خمی ہوگئے۔

اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک مختصر بیان میں القدس بریگیڈز نے غزہ شہر کے التفاح محلے کے مشرق میں داخل ہونے کے دوران ایک اسرائیلی D9 فوجی بلڈوزر سے بمباری کی ذمہ داری قبول کی۔

القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے جنگی خطوط سے واپس آنے کے بعد گذشتہ ہفتے کے روز دشمن کے پیچھے چھوڑے گئے MK84 بم کے دھماکے کی تصدیق کی۔ یہ بم غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں دشمن کی گاڑیوں کے قافلے کے خلاف پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی