نابلس – مرکز اطلاعات فلسطین
قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان عمر ابو لیل کو جمعہ کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کا گھیراؤ کرنے کے بعد انہیں بے دردی کے ساتھ اور بزدلانہ حملےمیں شہید کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسے نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ میں آج صبح اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے عمر مصطفیٰ ابو لیل جن کی عمر 39 سال کی شہادت کی اطلاع دی گئی۔ قابض فوج نے بعد میں شہید کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کی۔
قبل ازیں قابض فوج نے نابلس کے مشرقی علاقوں میں اپنی جارحیت میں اضافے کے ایک حصے کے طور پر بلاطہ کیمپ کے داخلی راستے پر ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی اسپیشل فورسز نے بلاطہ کیمپ کے آس پاس کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور وہاں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی کمک ان کے پیچھے چلی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کیمپ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔
ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ اسے محصور مکان کے اندر ایک زخمی نوجوان کی اطلاع ملی، مگرقابض فورسز نے اس کے عملے کو جائے وقوعہ تک پہنچنے سے روک دیا۔