شنبه 03/می/2025

یمن کا حیفا اور صہیونی رامات ڈیوڈ بیس پر دو میزائلوں سے حملہ

ہفتہ 3-مئی-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے حیفا اور ایک اسرائیلی ایئربیس رامات ڈیوڈ کو دو فلسطینی 2 میزائلوں سے نشانہ بناتے ہوئے دو فوجی آپریشن کیے ہیں۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے ایک فوجی آپریشن کیا جس میں مقبوضہ حیفا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم اہداف کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، یہ چند گھنٹوں کے اندر دوسری کارروائی ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا اور لاکھوں آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔

یمنی مسلح افواج نے تمام عرب اور مسلمان عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی مذہبی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے تمام ممالک میں فوری کارروائی کریں۔

قبل ازیں یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے مقبوضہ حیفا کے مشرق میں اسرائیلی دشمن کے رمات ڈیوڈ ایئر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی آپریشن کیا، جس میں فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔

یمنی مسلح افواج نے غزہ کی پٹی کے تمام آزاد مجاہدین اور محاصرے اور جارحیت کے باوجود اسرائیلی دشمن کے خلاف جاری بہادرانہ کارروائیوں کو سلام پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خدا کی مدد سے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں سے ان کےلیے امدادی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔

مختصر لنک:

کاپی