نابلس – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہیدکردیا۔
قابض فوج نے جمعرات کو بیتا میں علاء شوقد احمد اخدیر نامی نوجوان کو گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
نابلس میں ہلال احمر کے ایمرجنسی اور ایمبولینس سنٹر کے ڈائریکٹر امید احمد نے بتایا کہ ایمبولینس کے عملے نے صدر کے علاقے بیتا قصبے میں ایک انتیس سالہ نوجوان کو گولیوں سے شدید زخمی کر دیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔