جمعه 02/می/2025

افغان وزیر خارجہ کی حماس کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات

جمعہ 2-مئی-2025

مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش نے دوحہ میں امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

اجلاس میں تحریک کی قیادت کونسل کے اراکین خالد مشعل، خلیل الحیا، نزار عوض اللہ اور زاہر جبارین نے شرکت کی۔

اجلاس میں غزہ کی پٹی پر جاری صیہونی جارحیت، نسل کشی کے جرائم اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب ریاست کی طرف سے مسلط کی جانے والی غذائی قلت کی جنگ میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

محمد درویش نے قابض صہیونی دشمن کے خلاف ہمارے عوام کی جدوجہد کے حوالے سے افغان تجربے اور افغانستان کے معاون موقف کی تعریف کی۔

حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ نے فلسطینی عوام ، فلسطینی زمین اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے، آزادی قابض دشمن کے قبضے کے خاتمے تک جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقعے پر افغان وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے اپنے ملک کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین” اسلامی قوم کا مرکزی مسئلہ ہے”۔

محمد خان متقی نے ظلم کے خلاف مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینی عوام کی ثابت قدم جدوجہد کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی