پنج شنبه 01/می/2025

قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع بیتا کی مکمل ناکہ بندی کردی

جمعرات 1-مئی-2025

نابلس – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز سے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا کے داخلی راستوں کی مکمل بندش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ ناکہ بندی ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع کے بعد ایک اسرائیلی گاڑی کے اندر دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور قصبے پر چھاپے کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کی گئی ہے۔

بیتا میونسپلٹی کی طرف سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے قصبے کے مرکزی دروازے سمیت شہر کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ذریعے قصبے پر دھاوا بول دیا، گھروں کے اندر موجود شہریوں پر فائرنگ کی اور گھروں کی چھتوں پر موجود پانی کے درجنوں ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے قصبے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔ وہ درجنوں گھروں پر دھاوا بول رہے ہیں، وحشیانہ تلاشی لے رہے ہیں اور شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔

قابض فوج نے بیتا ایلیمنٹری سکول فار گرلز پر بھی دھاوا بول دیا، کیمرے ضبط کر لیے، سکول انتظامیہ کی عمارت کو تباہ کر دیا اور سکول کی پانی کی ٹینکیوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کی۔

بیتا میونسپلٹی نے قصبے کی طرف سے ناکہ بندی کا ذمہ دار قابض فوج کو ٹھہرایا ہے۔

میونسپلٹی نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ناکہ بندی کو ہٹانے کے لیے فوری مداخلت کریں، جس سے زندگی کے تمام پہلو متاثر ہو رہے ہیں۔ اس نے حکومتی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور علاقے میں یہودی غنڈہ گردی روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی