مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب اور مسلمان ممالک کی عوام اور پوری دنیا کے آزاد لوگوں سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار (2، 3 اور 4 مئی) کو دنیا بھر کے تمام شہروں، چوکوں اور دارالحکومتوں میں عوامی جلوس نکالنے اور مشتعل مظاہروں کے ذریعے غزہ کی پٹی سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کی اپیل کی ہے۔
حماس کی طرف سے کی گئی اپیل میں دنیا کے تمام ممالک میں ٹریڈ یونینوں اور فیڈریشنوں نے آج جمعرات یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں صیہونی جارحیت اور جرائم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی، قابض دشمن کا ہر قسم کے بائیکاٹ کو بڑھایا جائے گا، اور غاصبانہ جارحیت کو روکنے اور ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔
مکمل امریکی حمایت کے ساتھ قابض اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 170,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ ان کے علاوہ 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔