پنج شنبه 01/می/2025

دمشق کے دیہی علاقے صحنایا پر اسرائیلی بمباری

جمعرات 1-مئی-2025

دمشق – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے دیہی علاقے صحنایا پر متعدد حملے کیے، جو مسلح گروہوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن کے موقع پر کیے گئے تھے۔

الجزیرہ نے شام کے دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جب ایک اسرائیلی طیارے نے دمشق کے دیہی علاقوں میں صحنایا کے اندر تین "سکیورٹی اہداف” پر بمباری کی۔ شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کی صبح سے اس علاقے پر سات فضائی حملے کیے ہیں۔

شام کے نیوز چینل نے دمشق کے دیہی علاقوں میں پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اشرفیہ صحنایا میں سکیورٹی آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

شام کے شاہین ڈرون نے صحنایا اور جارامانہ پر بھی اڑان بھری اور ان میں سے ایک نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

شام کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے قبل ازیں الجزیرہ کو تصدیق کی تھی کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں اشرفیہ صحنایا میں سکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شامی جنرل سکیورٹی کے 16 ارکان ہلاک ہو گئے۔

شامی جنرل سیکورٹی فورسز نے بھی دمشق کے دیہی علاقوں میں جرامنہ کے مضافات میں مہلک جھڑپوں کے بعد فورسز کی کمک بڑھا دی تھی۔ ان جھڑپوں میں آٹھ افراد جان سے گئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق؛ سہنایا پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور شامی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے اطلاع دی کہ متعدد شہری بھی زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی