خان یونس – مرکز اطلاعات فلسطین
قابض صہیونی فوج نے خان یونس کے المواصی محلے میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو بچوں سمیت چھ شہری
شہید گئے، جس سے شہر میں منگل کے روز سے اب تک شہید ہونےوالوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ایک نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس میں اسداء الغربیہ دروازے کے قریب منگل کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں 6 شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شہید ہونے والوں میں دو بچے8 سالہ میسرہ اور9 سالہ یوسف عبدالقدوس سلیمان المدلل ،75سالہ منصور محمد منصور ابو معمر، سوبی اسماعیل جارغون اور عبدالرحمٰن محمد المغاری، اور محمد کمال محمودی س شامل ہیں۔
صبح سے ہی قابض فوج نے خان یونس پر اپنی جارحیت کرتے ہوئے ایک سے زائد مقامات کو ہوائی اور توپخانے سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کی شام کو خان یونس میں المنارہ محلے میں اسلیہ خاندان کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے جنوب میں قیزان النجار کے علاقے اور المنارہ محلے میں تین گھروں کو تباہ کر دیا۔
خان یونس کے جنوب میں واقع الاقلیمیہ کے علاقے میں بے گھر لوگوں کے خیموں پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے پیر کی رات تین بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہدا اور زخمیوں کو برطانوی اسپتال اور ریڈ کراس منتقل کیا گیا۔