چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگ کے آغاز سے اب تک 14,784 طلباء شہید اور 24,766 زخمی ہو چکے:رپورٹ

منگل 29-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 14,784 طلباء شہید اور 24,766 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت تعلیم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 14,649 سے زائد اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 23,936 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناء مغربی کنارے میں 135 طلباء شہید چوبیس ہزار سے زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران قابض فوج نے 724 کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 880 اساتذہ اور منتظمین شہید اور 4,247 زخمی ہوئے۔ مغربی کنارے میں 193 سے زیادہ کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 352 سرکاری سکولوں کو شدید نقصان پہنچا، جن میں 111 اسکول مکمل طور پر تباہ ہوئے۔جب کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) سے منسلک 91 سرکاری سکولوں کو تباہ کیا گیا۔

قابض فوج نے 20 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچا، یونیورسٹی کی 60 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ مغربی کنارے میں 146 سکولوں اور آٹھ یونیورسٹیوں پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی ۔جنین، طولکرم اور طوباس میں کئی سکولوں کی دیواریں تباہ ہوگئیں۔

وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض حکام نے القدس میں سکولوں کو اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو بند کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

وزارت تعلیم نے تصدیق کی کہ جارحیت کے آغاز سے غزہ کی پٹی میں 788,000 طلباء کو سکولوں اور یونیورسٹیوں تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی