سه شنبه 29/آوریل/2025

عالمی فوج داری عدالت نے فلسطینی میمو کو خفیہ رکھنے کا حکم دیا ہے: گارڈین

منگل 29-اپریل-2025

لندن – مرکزاطلاعات فلسطین

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں نے حکم دیا ہے کہ فلسطین کیس میں عدالت کی جانب سے مستقبل میں کسی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کیے جائیں۔

اخبار نے پیر کو رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو فلسطین کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری کے لیے کسی بھی نئی درخواست کو شائع کرنے سے روک دیا گیا، ججوں کی جانب سے انہیں خفیہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکم” بند دروازوں کے پیچھے جاری کیا گیا تھا۔

اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیا حکم "اس وقت آیا جب کریم خان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سے منسلک اسرائیلی مشتبہ افراد کے خلاف فرد جرم کا ایک نیا دور تیار کر رہے ہیں”۔

اخبار کے مطابق ججوں نے خان کو حکم دیا کہ وہ آنے والی کسی بھی درخواست کو ظاہر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ وہ ان کی اجازت نہ لیں۔ تین ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ آئی سی سی کے ججوں کے ایک الگ پینل نے کم از کم ایک دوسرے کیس میں بھی ایسا ہی حکم جاری کیا۔

اکیس نومبر 2024ء کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دی گارڈین نے تحقیقات سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "کریم خان کے کچھ سینئر عملے نے فلسطین کیس میں گرفتاری کے پہلے دور کے وارنٹ کا اعلان کرنے کے پراسیکیوٹر کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے کیس کی نگرانی کرنے والے تین ججوں کو عوامی دباؤ میں ڈال دیا‘۔

اخبار نے کہا کہ "ججوں کے پینل نے جس نے نومبر میں وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی تھی نے اب خان کو اس کیس میں گرفتاری کے وارنٹ کی نئی درخواستیں جمع کرواتے وقت ایسا ہی رویہ اختیار کرنے سے روک دیا ہے اور عدالتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری مغربی کنارے میں جرائم پر توجہ مرکوز ہوں گے۔

گذشتہ جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اعلان کیا کہ اس کے اپیل چیمبر نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے والی قابض اسرائیلی تحریک پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت کے ججوں سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ ختم کرنے کی درخواست کی گی ہے۔گذشتہ جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اعلان کیا کہ اس کے اپیل چیمبر نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے والی قابض اسرائیلی تحریک پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت کے ججوں سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ ختم کرنے کی درخواست کی گی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی