سه شنبه 29/آوریل/2025

قابض اسرائیل براہ راست ٹیلی ویژن پر غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

منگل 29-اپریل-2025

لندن ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کو ریکارڈ کیا ہے۔ ایمنسٹی کی عہدیدار کالمارڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں نسل پرستی اور غیر قانونی قبضے کا نظام بڑھتے ہوئے تشدد میں بدل گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "پوری دنیا اس بات پر گواہ ہے کہ اسرائیل کس طرح مکمل طور پر بے بس ہزاروں فلسطینی مردوں اور عورتوں کو قتل کیا، پورے خاندانوں کا قتل عام کیا، گھروں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو منظم انداز میں تباہ کیا”۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بڑھتی ہوئی تنقید پر بھی توجہ مبذول کرائی۔ اس نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف لائے گئے مقدمے میں عارضی اقدامات کے احکامات جاری کیے اور ایک مشاورتی رائے جاری کی جس میں مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

کالمارڈ نے زور دے کر کہا کہ "تمام حکومتوں کو بین الاقوامی عدالت انصاف کی حمایت، مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے،آئی سی سی اور اس کے عملے کو پابندیوں سے بچانے کے لیے اپنی بساط میں ہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

18 مارچ کو غزہ پر تباہی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 2,151 شہری شہید اور 5,598 زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 ءسے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 52,243 ہوگئی ہےاور 117,639 زخمی ہو ئے ہیں ۔ان میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی