غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 فلسطینی شہید اور 153 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ شہداء میں سے 14 کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا جو اس سے قبل قابض صہیونی فوج کی جارحیت میں شہید ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک 2222 فلسطینی شہید اور 5751 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 52,314 اور زخمیوں کی تعداد 117,792
ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ "ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔”