یکشنبه 27/آوریل/2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی بحری جہازوں کو نہر سویز اور پاناما کینال سے مفت گذرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

اتوار 27-اپریل-2025

واشنگٹن ۔مرکزاطلاعات فلسطین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اور کمرشل جہازوں کو نہر سویز اور پاناما کینال سے آزادانہ اور مفت میں گذرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانے کو کہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹروتھ سوشل ‘ پر لکھاکہ "امریکی بحری جہازوں کو فوجی اور تجارتی دونوں طرح سے پاناما اور سویز کینال سے گذرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ یہ نہریں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بغیر موجود نہیں ہوں گی”۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے بارہا پاناما کینال پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی اپنی خواہش پر زور دیا ہے۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کریں گے، جس سے ایک وسیع بحران پیدا ہو گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاناما کینال شمالی اور جنوبی امریکہ کے درمیان سمندر کی ایک تنگ ترین پٹی پر مشتمل ہے، جس سے بحری جہاز بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کے درمیان زیادہ تیزی سے سفر کر سکتے ہیں۔ امریکی کنٹینر ٹریفک کا تقریباً 40 فی صد سالانہ اسی کینال سے گذرتا ہے۔

امریکہ نے 20 ویں صدی کے اوائل میں یہ نہر تعمیر تھی لیکن 1999 میں پاناما کو تزویراتی طور پر اہم آبی گزرگاہ کا کنٹرول دے دیا۔

مختصر لنک:

کاپی