غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز قابض فوج کی جانب سے ان کی قید کی جگہ پر بمباری کے بعد متعدد اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کی فوٹیج نشر کی۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر ایک مختصر بیان میں جس میں ایک ویڈیو کلپ بھی دکھایا ہے میں کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں کئی روز قبل قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی سرنگ سے "صیہونی قیدیوں” کو بچایا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ القسام کے مزاحمت کار قیدیوں کو بچانے کے لیے زمین کھود رہے ہیں۔ پس منظر میں، ایک القسام کے جنگجو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، "رکو… انتظار کرو… انتظار کرو”۔
بعد کی تصاویر میں، ایک اسرائیلی قیدی کو بم زدہ سرنگ سے نکالے جانے کے بعد زندہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ "میرے جسم میں درد ہو رہا ہے۔ مجھے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے”۔
15 اپریل کو القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیاتھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی فوجی ایڈان الیگزینڈر کی نگرانی پر مامور گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے پچھلے بیانات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے میں اسرائیل کی جانب سے تاخیری حربوں اور ان مقامات پر اسرائیل کی جانب سے دانستہ بمباری کی وجہ سے قیدیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے۔