غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
جمعرات کی شام غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ البلد میں بے گھر افراد کی رہائش گاہوں پر فضائی حملے کے بعد قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام میں کم از کم 18 شہری مارے گئے۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ البلد میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیون کو شمالی غزہ کی پٹی کے انڈونیشی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
جمعرات کی صبح سے جبالیہ البلد شہر پر پُرتشدد فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
فضائی حملوں میں جبالیہ کے بازار کے وسط میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ ایک رہائشی علاقے پر بھی بمباری کی گئی جہاں بے گھر افراد کا ہجوم تھا۔
گذشتہ صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 52 شہری مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 39 غزہ سٹی اور شمالی غزہ کی پٹی میں شہید ہوئے۔