پنج شنبه 24/آوریل/2025

شمالی غزہ میں مجاھدین کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، سات زخمی

جمعرات 24-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی قابض فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔

چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی