چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج کی رام اللہ اور شمالی مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاری مہم

بدھ 23-اپریل-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سویرے مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی وسیع پیمانے پر مہم شروع کی، جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں کوبر پر چھاپے کے دوران 16 شہریوں کو حراست میں لے لیا جن میں صہیونی جیلوں سے رہا کیے گئے قیدی حنان برغوثی اور آصف برغوتی بھی شامل ہیں۔

قابض فوج نے کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے چھاپے کے دوران کوبر قصبے کے متعدد رہائشیوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لیا اور رہائی پانے والے قیدی نائل برغوثی کے گھر کو فیلڈ تفتیشی مرکز میں تبدیل کرنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی۔

سلواد میں قابض فوج نے شہریوں رسلان احمد رسلان الطویل اور براء جمیل مرعی حامد کو گھروں پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا۔

ادھر قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے عیساویہ میں شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر ررضا عبید نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں بیت فوریک قصبے پر دھاوا بول کر حال ہی میں رہا ہونے بشار فارس نصرہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے بیٹے لیث کو گرفتار کرنے کے علاوہ نوجوان فواد زیاد نصرا کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران ان کے گھر پر چھاپے کےدوران لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے اطراف میں چیک پوائنٹس پر اپنے فوجی پہرہ سخت کر دیا اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔

اسی تناظر میں قابض فوج نے شمالی وادی اردن میں حمرہ فوجی چوکی پر اپنا فوجی گشت مزید سخت کر دیا جس سے شہریوں بالخصوص وادی اردن کی طرف جانے والوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی اور گاڑیوں کی بھیڑ اور سینکڑوں میٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقع قصبے نہالین پر چھاپہ مار کر سابق قیدی صالح محمود شاکرنے کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے شہر کے جنوب میں الخضر قصبے پر چھاپے کے دوران متعدد بچوں اور نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی