پنج شنبه 24/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے رام اللہ اور الخلیل میں بڑے پیمانے پر مکانات کی مسماری

پیر 21-اپریل-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

سوموار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور الخلیل میں گھروں اور رہائشی عمارتوں کی وسیع پیمانے پر مسماری شروع کی۔

قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں سات منزلہ رہائشی عمارت کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علقم خاندان کے گھر پر قابض اسرائیلی فوج نے بیت امر کے علاقے وادی الوحدین پر دھاوا بول کر ان کے اپارٹمنٹس خالی کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

رام اللہ میں قابض فوج نے بلڈوزروں کے ہمراہ شہر کے مغرب میں واقع قصبے نعلین پر دھاوا بول دیا اور الود کے علاقے میں دو بھائیوں کے دو مکانات کو مسمار کر دیا۔

قصبے کے مکینوں نے بتایا کہ دو کثیر المنزلہ مکانات کو مسمار کیا گیا۔ یہ دونوں مکانات نال اور رضا سروس کی ملکیت ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے 25 مارچ سے 7 اپریل کے درمیان مغربی کنارے میں عمارتوں کے اجازت نامے نہ ہونے کی وجہ سے 105 سے زائد عمارتوں کو مسمار کیا۔ ان میں سے تقریباً نصف عمارتیں وادی اردن میں واقع تھیں۔

اس کے نتیجے میں 64 بچوں سمیت 122 فلسطینیوں کو بے گھر کردیا گیا۔ 200 سے زیادہ افراد معاشی طو ر پرمتاثر ہوئے۔ مغربی کنارے ک سیکٹر C میں 103 سہولیات اور مشرقی بیت المقدس میں دو سہولیات شامل ہیں۔

اسی عرصے کے دوران اوچانے فلسطینیوں پر آباد کاروں کے 44 حملوں کا ریکارڈ مرتب کیاجس کے نتیجے میں مغربی کنارے میں 35 فلسطینی کی املاک کو نقصان پہنچا –

مختصر لنک:

کاپی