چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین اور مصر سرحد کے قریب اسرائیلی فوج پر فائرنگ

پیر 21-اپریل-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں "قادیش برنیہ” بستی کے قریب فائرنگ کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

اتوار کی شام ایک مختصر بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ قابض فورسز اس وقت علاقے میں کومبنگ آپریشن کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی سکیورٹی واقعے کو روکا جا سکے۔

اسی تناظر میں حدشوت نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ نے مصر کی جانب سے نطزانہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ قابض فوج نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی