چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کی دوران حراست شہید ہونے والے قیدی ناصر ردائیدہ کے خاندان سے تعزیت

پیر 21-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بیت لحم سےتعلق رکھنے والے فلسطینی شہید 49 سالہ ناصر خلیل ردائیدہ کی صہیونی زندانوں میں شہادت کو قابض ریاست کے ہاتھوں سوچا سمجھا قتل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے شہید کے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ "قابض دشمن اپنی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف جرائم اور تکبر پرمبنی ظلم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے خلاف آہستہ آہستہ قتل کی اپنی پالیسی پر عمل پیراہے۔قیدی جن المناک حالات میں رہتے ہیں وہ تمام بین الاقوامی اور انسانی کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قیدیوں کو جن حالات کا سامنا ہے وہ "جنگی جرائم کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو مداخلت کرنے، قابض دشمن پر دباؤ ڈالنے اور اس کے مجرم رہنماؤں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کوششیں ناگزیر ہوچکی ہیں”۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کے خلاف قابض فوج کی سفاکیت سے ہمارے لوگوں اور ہماری مزاحمت کی طرف سے مزید غصہ اور حملے ہوں گے، جو قابض قیدیوں کی جیلوں سے رہائی تک بہادر قیدیوں کی آزادی کے لیے پرعزم رہیں گے۔

حماس نے تمام انسانی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیدیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے مغربی کنارے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قیدیوں کے لیے ہر طرح کی حمایت اور مدد کو فعال کریں اور ہر قسم کی مزاحمت کو تیز کریں۔

خیال رہے کہ اتوار کو فلسطینی اسیران کے اداروں نے بتایا تھا کہ سول افیئرز اتھارٹی نے انہیں العبیدیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے قیدی ناصر خلیل ردائیدہ کی شہادت کی اطلاع دی، ردائیدہ کو عوفر جیل سے منتقل کیے جانے کے بعد اسرائیلی ھداسہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی