چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کےخلاف استنبول میں مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 21-اپریل-2025

استنبول – مرکزاطلاعات فلسطین

سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں قابض اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی مذمت کے لیے اتوار کو استنبول میں "غزہ مر رہا ہے! اٹھو” کے عنوان سے ایک نیا عوامی مارچ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ہزاروں مظاہرین نے اس مارچ میں حصہ لیا جو استنبول کے ایشیائی جانب اسکندار ڈسٹرکٹ کے ٹرین اسٹیشن سے شروع ہوا اور اس کا اہتمام ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (İHH) نے کیا تھا۔

مارچ کے دوران مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے انہوں نے ’مجرم اسرائیلی وجود’، فلسطین چھوڑ دو” ، "غزہ کے بچے ہمارا انتظار کر رہے ہیں” اور ” فریڈم فلوٹیلا روانہ کیا جائے’’۔ کے نعرے لگائے۔

انہوں نے ” ترکیہ سے غزہ تک، مزاحمت کو ہزاروں سلام،” "غزہ کا غرور قوم کو بیدار کرتا ہے” اور "اسرائیل قاتل ہے، فلسطین چھوڑ دو” کے عنوان سے نعرے لگائے۔

شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "ترک فوجیوں کو غزہ بھیجیں،” "غزہ میں نسل کشی بند کرو”، "فلسطین میں 50,800 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں”، "غزہ کا محاصرہ غیر قانونی ہے” اور "اسلامی ممالک صہیونی ٹولے کو بند کرو”۔ کے مطالبات درج تھے۔

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ماحول کے درمیان زبردست مارچ اسکودر اسکوائر کی طرف روانہ ہوا۔

گزشتہ اتوار کو اسی تھیم کے تحت ایک مارچ ہزاروں مظاہرین کے ساتھ، بیازیت اسکوائر سے روانہ ہوا اور استنبول کی یورپی جانب واقع تاریخی ہاگا صوفیہ مسجد کے سامنے سے سلطان احمد اسکوائر میں پہنچا۔

مختصر لنک:

کاپی