چهارشنبه 30/آوریل/2025

القسام بریگیڈز کا غزہ کے مشرق میں صیہونی فوج پر گھات لگا کر پیچیدہ حملہ

اتوار 20-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کی شام غزہ کے مشرق میں صہیونی فوج کے خلاف ایک پیچیدہ گھات لگا کر کی گئی ایک کارروائی کی ذمہ داری قبول کی، جس میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہاکہ "القسام کے مجاھدین صیہونی فوج کے خلاف ایک پیچیدہ گھات لگانے میں کامیاب ہو گئے جو مشرقی غزہ شہر کے تفاح محلے کے مشرق میں گھس گئی تھی، جس میں اس کے کئی ارکان کو ہلاک اور زخمی کر دیا گیا "۔

القسام بریگیڈز نےاعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کا مرکاوا 4 ٹینک اور ایک D9 فوجی بلڈوزر کو دو ال یاسین 105 گولوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے کے مشرق میں جبل السرانی کے علاقے میں ان میں آگ لگ گئی۔

ہفتے کے روز شہر کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی افسر اور فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے، جس کے بعد ریسکیو فورس کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس میں ایک اور فوجی بھی مارا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی