چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے کئی یورپی ملکوں میں مظاہرے جاری

اتوار 20-اپریل-2025

مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور قابض صہیونی فاشسٹ ریاست کے جنگی جرائم کے خلاف یوپیر ممالک میں عوامی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی ملکوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ کئی یورپی دارالحکومتوں اور شہروں میں ہفتے کے روز فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے مطالبے میں بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانسیسی کارکنوں کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت اور اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیے جانے والے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور غزہ کی پٹی کے مکینوں پر مسلط کردہ ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام،آبادی کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنے والی جاری ناکہ بندی کی مذمت میں نعرے لگائے۔

شرکاء نے بگڑتی ہوئی انسانی تباہی کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی بے عملی اور خاموشی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہروں میں عام شہریوں کے تشدد اور مصائب کی عکاسی کرنے والے علامتی مناظر دکھائے گئے۔ مظاہرین نے علامتی ملبوسات پہن رکھے تھے اور غزہ کی پٹی میں المناک انسانی صورت حال کی عکاسی کرنے کے لیے ماڈلز اور بصری آلات کا استعمال کیا تھا۔

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں بھی یکجہتی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔

انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور مسلسل بین الاقوامی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے منظم قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

برطانوی شہر مانچسٹر میں فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرگرم کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں اسرائیلی جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اطالوی شہر میلان میں ایک بڑے مظاہرے کا مشاہدہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی مذمت کی۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اور فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے گھر کرنے کو مسترد کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جنگ کی مذمت کے لیے ہالینڈ کے شہر شیڈم میں بھی سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔ شرکاء نے فوری جنگ بندی، بند کراسنگ کھولنے اور غزہ کے رہائشیوں کے لیے فوری انسانی امداد کے داخلے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

مختصر لنک:

کاپی