چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں ٹینک پر فلسطینی مجاھدین کا حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، متعد د زخمی

ہفتہ 19-اپریل-2025

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ر ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے ۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عبرانی ویب سائٹ حدشوت اھموت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ایک فو جی شدید زخمی ہوا ہے۔اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔

اسرائیلی فورمز اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی ویڈیوز شائع کیں جو زخمی اسرائیلی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی