چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکی جارحیت کے خلاف یمن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

ہفتہ 19-اپریل-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

یمن پر امریکی جارحیت اور قتل عام کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں شہریوں نے یمن کی سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء اور شمال مغربی صوبے صعدہ میں جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب امریکی جنگی طیاروں نے یمن کی راس عیسیٰ بندرگاہ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس میں 74 یمنی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثنا یمنی مسلح افواج نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ انھوں نے بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد پہلی بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ونسن کو نشانہ بنایا ہے۔

انصار اللہ نے زور دے کر کہا کہ دوہری فوجی کارروائی میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں’یو ایس ہیری ٹرومین‘ اور ونسن بحری جہازوں اور ان کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے المسیرہ چینل نے اطلاع دی ہے کہ "صنعاء گورنری اسکوائر میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ شرکاء نے جمعرات کی شام الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی جس کے نتیجے میں درجنوں یمنی شہید اور زخمی ہوئے۔

جمعہ کے روز یمن کی مغربی الحدیدہ گورنری میں صحت عامہ کے دفتر نے اعلان کیا کہ راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے اور 171 زخمی ہو گئے ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی