نابلس – مرکزاطلاعات فلسطین
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے اوصرین پر چھاپے کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے شہری امور کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ گذشتہ شام نابلس کے جنوب میں واقع قصبے اوصرین کے قریب اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اشارہ کیا کہ شہید ہونے والے سیف غسان عدیلی اور جہاد ادھم عدیلی تھے جو اوصرین کے قصبے سے تعلق رکھتے تھے۔ ج
فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نابلس میں اس کے عملے نے اوصرین قصبے میں ایک 20 سالہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔ قابض فوج نے اس کے گھٹنے میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔