چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیران کو جیلروں کے مظالم اور مضر صحت خوراک کی اذیتوں کا سامنا

اتوار 13-اپریل-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی محکمہ امور اسیرانے کہا ہے کہ مجد و جیل میں قیدیوں کو جیل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ خراب کھانا کھانے کے نتیجے میں چند روز قبل صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ اایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ مجد جیل کی انتظامیہ نے چند روز قبل قیدیوں کو دانستہ طور پر خراب اور مضر صغت کھانا فراہم کیا ۔ انہیں گندے انڈےکھانے پر مجبور کیا گیا جس کی وجہ سےقیدیوں کو صحت کے اذیت ناک مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدی پیٹ میں درد، اسہال، قے اور تیز بخار میں مبتلا ہوگئے، پھر بھی انہیں بغیر کسی علاج یا طبی معائنے کے حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ قیدی تکلیف کے باعث تڑپتے رہے۔

اسیران کمیشن نے کہا کہ مجد جیل میں قیدیوں کو چند روز قبل جبروتشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب اسرائیلی جیل سروس کے خصوصی یونٹوں نے رات گئے جیل کے ایک حصے پر دھاوا بولا اور کمروں کے اندر کالی مرچ کی گیس کا چھڑکاؤ کیا۔

اگر کوئی قیدی تشدد پر بولتا ہے تو جیلر سزا کے طور پر تمام قیدیوں کی مار پیٹ کرتے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیؓں۔

اسیران کمیشن کے وکلاء کو دی گئی قیدیوں کی شہادتوں کے مطابق تقریباً ہر دس دن بعد قیدیوں کو اس طرح کے وحشیانہ ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اپریل کے اوائل تک اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 9,900 سے زیادہ ہو چکی تھی، جن میں کم از کم 400 بچے اور 27 خواتین قیدی شامل ہیں
جبکہ انتظامی قیدیوں کی تعداد 3,498 ہوچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی