چهارشنبه 30/آوریل/2025

یمن کے علاقوں صعدہ اور البیضاء پر امریکی فوج کی تازہ بمباری

اتوار 13-اپریل-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

امریکی فوج نے ہفتے کی شام یمن کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کی تجدید کرتے ہوئے شمالی علاقے صعدہ اور وسطی علاقے البیضاء پر بمباری کی۔

یمنی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں وسطی یمن کی البیضاء گورنری کے علاقے الصومیہ میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی طیاروں نے صعدہ میں السلم ڈسٹرکٹ میں السہلین کے علاقے پر بھی تین حملے کیے ہیں۔

قبل ازیں یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی تھی کہ مغربی یمن کے الحدیدہ کے ضلع برعہ پر امریکی فضائی حملے میں ایک مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔

جمعے کی صبح سویرے امریکی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں رہائشی اور زرعی علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع بنی حشیش کو پانچ فضائی حملوں نے نشانہ بنایا، جس سے سرکاری اور نجی املاک کو کافی مادی نقصان پہنچا۔

یمنی مسلح فوج نے جمعے کی شام کو شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ایس ٹرومین” کو نشانہ بنانے کے لیے مشترکہ فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا، جس میں متعدد کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

فوجی ترجمان یحیی سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یمنی میزائل فورس، فضائیہ کے ڈرونز اور بحری افواج نے گذشتہ چند گھنٹوں میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی