چهارشنبه 30/آوریل/2025

وفد قاہرہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے مصروف،جنگ روکنے کی ہر تجویز کا خیر مقدم کریں گے:حماس

اتوار 13-اپریل-2025

مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا مذاکراتی وفد ڈاکٹر خلیل الحیہ کی سربراہی میں مصر کی درخواست پر کل ہفتے کو مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ یہ وفد غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی شہریں کے قتل عام کو روکنے اور جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز پر بات کرے گا۔

حماس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ عرب جمہوریہ مصر میں اپنے بھائیوں کی دعوت پر کیا گیا ہے۔قطر اور مصر کے ثالثی کرنے والے بھائیوں کے ساتھ ملاقاتیں اور فالو اپ ایک معاہدے تک پہنچنے اور ہمارے لوگوں کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر کیا جائے گا۔

حماس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایسی کسی بھی تجویز کا مثبت جواب دےگی جس میں مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے قابض فوج کے مکمل انخلاء، فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ اور قیدیوں کے تبادلے کے ٹھوس معاہدے کی ضمانت دی گئی ہو۔

مختصر لنک:

کاپی