چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح میونسپلٹی کی نے شہر کو سکیورٹی زون میں تقسیم کرنے کے قابض اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

اتوار 13-اپریل-2025

رفح – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میونسپلٹی نے اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے موراگ روڈ اور صلاح الدین (فلاڈیلفی) ایکسس کے درمیان پھیلے ہوئے علاقے کو جو کہ رفح گورنری کے پورے علاقے کی نمائندگی کرتا ہے، کو نام نہاد "سکیورٹی زون” میں شامل کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

رفح میونسپلٹی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان قراردادوں اور قوانین میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تقدس اور ہمارے لوگوں کے قومی حقوق کی توثیق کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جھوٹا اعلان اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرے گا کہ رفح شہر اس کے ایک ایک انچ کے ساتھ فلسطینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ یہ اپنے لوگوں میں مضبوطی سے جڑا ہوا ہے اور جبری نقل مکانی اور تبدیلی کی تمام کوششوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ زمینی حقائق کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنے سے نہ تو قانونی حیثیت پیدا ہو گی اور نہ ہی پائیدار سلامتی حاصل ہو گی، بلکہ اس سے شہریوں کی تکالیف بڑھیں گی اور عدم استحکام بڑھے گا۔

رفح میونسپلٹی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں سنبھالے اور شہریوں کو نشانہ بنانے اور تنازع کو وسیع کرنے کی دھمکی دینے والی جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

میونسپلٹی نے اس بات پر زور دیا کہ رفح ثابت قدمی اور لچک کی علامت رہے گا، اور اس کے لوگوں کی قوت ارادی تباہی اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی تمام کوششوں سے زیادہ مضبوط رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی