چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں سات اکتوبر کے بعد شہادتوں کی تعداد 50,912 ہوگئی

جمعہ 11-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں وزارت صحت نےزور دے کر کہاہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہوگئے۔

وزارت نے جمعے کو جاری ایک پریس ریلیز ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50,912 ہوگئی ہے جب کہ 115,981 زخمی ہو چکے ہیں۔

اٹھارہ مارچ 2025ء سے اب تک 1542 فلسطینی شہید اور 3940 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ریکارڈ میں تمام ڈیٹا انٹری کو مکمل کرنے کے لیے اپنے الیکٹرانک لنک کے ذریعے اندراج کرکے اپنا ڈیٹا مکمل کریں۔

مختصر لنک:

کاپی