چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فلسطینی نسل کشی جاری،24 گھنٹوں میں مزید 186 فلسینی شہید اور زخمی

جمعرات 10-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پٹی کے ہسپتالوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جب کہ 146 زخمیوں کو علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

کل بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں شجاعیہ محلے میں بغداد سٹریٹ پر ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر بمباری کرکے ایک ہولناک قتل عام کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں تقریباً دس مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جن میں ان کے مکین موجود تھے۔ اس جارحیت میں 40 شہری شہید اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 50,886 اور خمیوں کی 115,875 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1522 اور زخمیوں کی تعداد 3834 زخمی ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی