چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 10 قیدیوں کو رہا کردیا

جمعرات 10-اپریل-2025

مرکز اطلاعات فلسطین

جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 10 فلسطینی قیدیوں کو خان ​​یونس کے شمال مشرق میں واقع "کسوفیم” ملٹری سائٹ کے دروازے سے رہا کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی طبی معائنے کے لیے وسطی غزہ کے دیر البلح میں واقع الاقصیٰ ہسپتال پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ رہا ہونے والے قیدیوں 66 سالہ نعیم محمد موسیٰ البرائی ،46 سالہ محمد عودہ محمود شاملی ،53 سالہ عماد عودہ حسین المصری ،34 سالہ محمد حاتم یوسف قاسم ،57 سالہ ہانی ابراہیم علی ابو سیف ، ابو الحسن خلیفہ ، محمد حسن جمالی،69 سالہ الزویری ، 38 سالہ عبدالہادی برجس صابر دغمش ،62 سالہ محمد عبداللہ محمد القارا اور 64 سالہ سمیر عبدالرحمٰن عوض حماد شامل ہیں۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے ہزاروں شہریوں کو قتل و غارت گری کی جنگ کے دوران گرفتار کیا اور ان میں سے سیکڑوں کو اب بھی جبری طور پر لاپتا کیا گیا ہے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کی شہادتوں سے صہیونی جیلوں میں قابض ریاست کے مسلسل وحشیانہ تشدد کا پتہ چلتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 سے زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 50,846 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔ ان کے علاوہ 115,729 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی