مغربی کنارہ – مرکزاطلاعا ت فلسطین
اسلامی تٰحریک مزاحمت (حماس) نے یونیسکو کے ان فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے جس میں القدس اور الخلیل میں آبادکاری کے منصوبوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس پر عمل درآمد کرنے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے روکنے کے لیے قبضے پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے جمعرات کو جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت تنظیم ’یونیسکو‘ کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے اپنے 221 ویں اجلاس میں دو قراردادوں کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتی ہے، جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہرقسم کے آباد کاری کے منصوبوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کے نشانات کو مٹانےاور ان کے تاریخی کردار اور فلسطینی سماجی دھارے کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی ہے۔
حماس نے تمام برادر اور دوست ممالک کے کردار کو سراہا جنہوں نے ان دو قراردادوں کو منظور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا، جو ہماری سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف فاشسٹ قابض حکومت کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب اور مجرمانہ قرار دیتی ہیں۔
حماس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی ان قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے قابض صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالے، اسے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکے اور فلسطینی مقدس مقامات کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم روکے۔