چهارشنبه 30/آوریل/2025

جماعت اسلامی پاکستان کا غزہ کی صورت حال پر حکومت سے نو نکاتی مطالبہ

بدھ 9-اپریل-2025

جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ صورتحال پر 9 نکاتی مطالبات پر مشتمل خط وزیراعظم کو دے دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے 9 نکات پر مشتمل خط وزیراعظم کو دیا، خط میں غزہ کی صورتحال سمیت اہم اقدامات تجویز کئے گئے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ، قطر مل کر غزہ کی صورتحال پر فعال کردار ادا کریں، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی میں معاملہ اٹھایا جائے۔

متن کے مطابق عالمی انسانی حقوق، بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے، فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی کو روکنے کے لیے جنیوا کنونشن پر عملدرآمد کروانے کیلئے پاکستان کردار ادا کرے۔

مختصر لنک:

کاپی