چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں نسل کشی ،شہادتوں کی تعداد 50,846 تک پہنچ گئی

بدھ 9-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 41 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,482 فلسطینی شہید اور 3,688 زخمی ہو چکے ہیں، درجنوں متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں جن تک ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کے عملے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50,846 ہو گئی ہے اور 115,729 زخمی ہوئے ہیں۔

18 مارچ 2025 کو قابض فوج غزہ کی پٹی پر دوبارہ جارحیت شروع کی اور 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت دو ماہ کے وقفے کے بعد محاصرہ مزید سخت کر دیا۔

امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ قابض اسرائیل 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 167,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی