چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 211 صحافی شہید ہوچکے

منگل 8-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قتل عام کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 211 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں صحافیوں کے ایک خیمے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں صحافی احمد منصور پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

فلسطینی پریس آفس نے ایک بیان میں کہاکہ "غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 211 ہو گئی ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہفتے کے روز صحافیوں پر بزدلانے حملےکے نتیجے میں صحافی حلمی الفقعاوی شہید اور ان کے ساتھ نو صحافی زخمی ہوگئے تھے۔

سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے صحافیوں میں شہید صحافی احمد منصور فلسطین ٹوڈے نیوز ایجنسی کے لیے بطور صحافی کام کرتےتھے جو شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وہ گذشتہ روز دم توڑ گئے۔

انہوں نے قابض "اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے، قتل کرنے اور ان پر بزدلانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔”

دفتر نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا بھر کے تمام صحافتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے خلاف ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔

انہوں نے "قابض اسرائیل، امریکی انتظامیہ اور نسل کشی کے جرم میں شریک ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس، کو اس گھناؤنے، وحشیانہ جرم کے ارتکاب کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا”۔

مختصر لنک:

کاپی