چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی یوم صحت کے موقع پر غزہ ادویات سے محروم،صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر

پیر 7-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ’عالمی یوم صحت‘ کی مناسبت سے اس پٹی کے صحت کے نظام کو خطرے میں ڈالنے والے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ جاری ہے، جس میں 50,752 شہید اور 115,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں صحت اور انسانی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ادویات کی قلت 37 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ طبی سامان کی قلت 59 فیصد تک پہنچ گئی ہے، آپریشنز، انتہائی نگہداشت، اور ہنگامی شعبوں میں بے مثال سطح پر ادویات کی شدید کمی ہے۔

وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہسپتال کے اہم شعبے جنریٹروں پر کام کر رہے ہیں، جنہیں اب ایندھن اور اسپیئر پارٹس کی کمی کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ ہے، اس کے علاوہ بمباری سے ان میں سے زیادہ تر جنریٹرز تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی اور ایم آر آئی مشینوں کی تباہی کی وجہ سے مریض اور زخمی تشخیصی امیجنگ سروسز سے محروم ہیں۔ کینسر اور خون کی بیماریوں کی 54 فیصد ادویات زیرو سٹاک پر ہیں، مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور ان کے علاج کے پروٹوکول کو روک دیا گیا ہے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ 40 فیصد بنیادی صحت کی دوائیں اور 51 فیصد زچہ و بچہ کی صحت کی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بچپن میں ضروری 42 فیصد حفاظتی ٹیکے بھی دستیاب نہیں ہیں۔ قابض ریاست نے سات ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اس وبا سے نمٹنے کی کوششوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے پولیو ویکسین کے داخلے کو روک دیا ہے۔

وزارت صحت نے بیرون ملک علاج سے محروم مریضوں کے بحران پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ رفح کراسنگ کی بندش کی وجہ سے 13,000 مریضوں اور زخمیوں کو غزہ سے باہر کے اسپتالوں تک رسائی سے محروم کردیا گیا ہے۔ ناکہ بندی اور خاص طور پر بچوں کو خوراک کی امداد سے انکار کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو غذائی قلت اور خون کی کمی کا خطرہ ہے۔

اس تناظر میں وزارت نے تصدیق کی کہ ایمبولینس کے عملے اور انسانی ہمدردی کی ٹیموں کے 1,300 ارکان زخمیوں کے علاج کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے براہ راست نشانہ بنائے جانے سے شہید ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی