چهارشنبه 30/آوریل/2025

خان یونس پر بمباری میں 6 فلسطینی شہید ، 28 زخمی، شہداء اورزخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے

پیر 7-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فسطین

اتوار کی شام مرکزی خان یونس میں ایک آباد اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار خواتین اور دو بچوں سمیت کم از کم چھ افراد شہید اور 28 زخمی ہو گئے۔

طبی اور مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس میں نفر خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بم باری میں 6 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اب بھی بہت سے افراد موجود ہیں، کیونکہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں مکین موجود تھے، جس سے لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسلسل 21ویں دن سے قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس جارحیت میں فلسطینی خاندانوں کو اجتماعی طور پر شہید کیا جا رہا ہے۔

18 مارچ کو نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے 1335 فلسطینی شہید اور 3297 زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی