نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین
اقوام متحدہ کی ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے اور فلسطینیوں کی جانوں کےتحفظ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
فرانسسکا البانیز نے ہفتے کے روز’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ "رفح میں پیرا میڈیکس کے قتل کے شواہد چھپائے گئے تھے اور یہ کہ اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے قتل پر کسی قسم کی پابندی یا کنٹرول کا سامنا نہیں ہے”۔
اقوام متحدہ کے رپورٹر نے مزید کہا کہ "مغربی رہنما شہریوں کی حفاظت کا دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے سرخ قالین بچھاتے ہوئے نیتن یاہو کی حفاظت کو بین الاقوامی قوانین کے تحفظ یا فلسطینیوں کے تحفظ سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں”۔
البانیز نے زور دے کر کہا کہ مغرب میں آزادیوں کو پامال کیا جا رہا ہے، ایک ایسی حکومت کے خلاف انقلاب کا مطالبہ کیا جو آزادیوں کو کچلتی ہے اور شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔