چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی ضمانت ہے:روس

جمعہ 4-اپریل-2025

ماسکو – مرکزاطلاعات فلسطین

روس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے حق کا نفاذ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک مضبوط سلامتی کی ضمانت ہو گا۔

یہ بات روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

زاخارووا نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزید یہ کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے انتظامی اتحاد کو فلسطینی قیادت میں برقرار رکھا جانا چاہیے۔

زاخارووا نے کہا کہ روس غزہ میں فوری جنگ بندی کے حصول اور تمام قیدیوں کی رہائی پر اصرار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "فلسطینی عوام کے اپنی آزاد، خودمختار ریاست کے قیام کے حق پر عمل درآمد پورے مشرق وسطیٰ کے خطے کے لیے ٹھوس سلامتی کی ضمانت دے گا”۔

زاخارووا نے غزہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عرب اور مسلمان ممالک کے اقدامات کے لیے ماسکو کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے فلسطین میں اقوام متحدہ کے کردار کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی