چهارشنبه 30/آوریل/2025

انرواکا قوام متحدہ کی تنصیبات پر اسرائیلی بمباری کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 3-اپریل-2025

نیویارک – مرکزاطلاعات فلسطین

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں نو فلسطینی بچے شہید ہوئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں انروا کی عمارت کو نشانہ بنانا
پہلا واقعہ نہیں۔غزہ میں بھی یو این تنصیبات اسرائیل کا معمول کا ایک ہدف بن گیا ہے، کیونکہ قابض اسرائیل نے شمالی غزہ کے جبالیہ میں انروا کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ انروا کی عمارت کو پہلے ہی قابض فوج نے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب عمارت کو نشانہ بنایا گیا تو اس میں 700 افراد رہائش پذیر تھے۔ شہداء میں ایک دو ہفتے کے شیر خوار سمیت نو بچے بھی شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی