چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا عیدالفطر کے موقعے پر عوام سے قومی یکجہتی پر زور

اتوار 30-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "غزہ” میں فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت اور امداد کو دوگنا کر دیں، جبکہ فلسطینیوں سے عید الفطر پر قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے بندھن کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔

حماس نے اتوار کو ایک بیان میں کہاکہ "اس سال عید الفطر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کہ غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ہمارے فلسطینی عوام ایک وحشیانہ صہیونی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، محاصرے، بھوک، ہلاکتوں اور تباہی کے ساتھ شرمناک بین الاقوامی خاموشی اور غاصبانہ امریکی حمایت کے نتیجے میں منظم نسل کشی کا شکار ہیں۔

حماس نے غزہ کی پٹی کے عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ "حماس اٹوٹ عزم کے ساتھ محاصرے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے والےمغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں کی استقامت کو بھی سراہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے فلسطین اور بیرون ملک مقیم فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی یکجہتی اور باہمی تعاون کے بندھن کو مضبوط بنائیں اور آزادی اور واپسی تک ثابت قدمی اور مزاحمت کی راہ پر گامزن رہنے کے اپنے عہد کی تجدید کریں۔

جبکہ حماس نے عرب اور اسلامی دنیا سے غزہ کے لیے اپنی حمایت اور امداد کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ وہ عوامی سرگرمیاں بڑھا کر جارحیت کو روکنے اور محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں”َ۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ "عید کی آمد کے ساتھ ہم اپنے لوگوں سے عہد کے وفادار رہنے، فتح اور آزادی تک مزاحمت کے راستے پر گامزن رہنے اور القدس کے دارالحکومت کے ساتھ ہماری آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عہد کی تجدید کرتے ہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی